ڈی پی ایس میں بیک ٹو سکول تقریب، طلبہ کا پرتپاک استقبال

 ڈی پی ایس میں بیک ٹو سکول تقریب، طلبہ کا پرتپاک استقبال

ڈی پی ایس میں بیک ٹو سکول تقریب، طلبہ کا پرتپاک استقبال اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ میں پھول اور تحائف تقسیم کئے ، اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا

وہاڑی (خبرنگار) ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول پہنچنے والے طلبہ و طالبات کا ‘‘بیک ٹو سکول’’ تقریب میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے خصوصی شرکت کی اور پرنسپل و اساتذہ کے ہمراہ طلبہ کو خوش آمدید کہا، جبکہ بچوں میں پھول اور تحائف تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی پی ایس کے پرائمری سیکشن کا دورہ بھی کیا اور طلبہ سے ملاقات و گفتگو کی۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انعم اکرم نے کہا کہ تعطیلات کے بعد بچوں کی سکول واپسی خوش آئند ہے ، طلبہ محنت، لگن اور دلجمعی سے تعلیم کا آغاز کریں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ مثبت و صحت مند سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...