ڈپٹی ایم ایس کی آئی ڈی کا غیر مجاز استعمال ، پورٹر اٹینڈنٹ معطل
ڈپٹی ایم ایس کی آئی ڈی کا غیر مجاز استعمال ، پورٹر اٹینڈنٹ معطلنشتر لیب میں سرکاری شناخت استعمال کرکے مفت ٹیسٹ کرانیکا الزام، انکوائری شروع
ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سرکاری آئی ڈی غیر مجاز طور پر استعمال کرکے مفت ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر پورٹر اٹینڈنٹ کو معطل کردیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق نشتر لیب میں تعینات پورٹر اٹینڈنٹ محمد کاشف ولد نذر حسین کو پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی (PEEDA) ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت فوری طور پر معطل کیا گیا ہے ۔آفس آرڈر کے مطابق محمد کاشف نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سرکاری آئی ڈی مبینہ طور پر بغیر قانونی اختیار یا اجازت کے استعمال کی اور اس کے ذریعے مفت ٹیسٹ کرائے ۔ نشتر لیب کے انچارج نے معاملے کی رپورٹ 22اگست 2026 کو ڈائری نمبر 28858 کے ذریعے انتظامیہ کو ارسال کی تھی۔انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محمد کاشف کو معطل کردیا اور ہدایت کی کہ وہ اے ایم ایس (ایڈمن) نشتر ہسپتال کے دفتر میں رپورٹ کریں۔ آفس آرڈر کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک معطل ملازم کو مذکورہ دفتر میں موجود رہنا ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی مزید کارروائی انکوائری کے نتائج کی روشنی میں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments