صفائی مشینری کے کنٹریکٹرز کو 5ماہ سے ادائیگیاں نہ مل سکیں

صفائی مشینری کے کنٹریکٹرز کو 5ماہ سے ادائیگیاں نہ مل سکیں

10 ستمبر تک واجبات ادا نہ ہوئے تو 11 ستمبر سے صفائی مشینری بند کرنیکی دھمکی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نصراللہ ترین، جنرل سیکرٹری سہیل سہرانی اور چیئرمین مجاہد حسین نے کہا ہے کہ ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی مشینری کے کنٹریکٹرز کو گزشتہ پانچ ماہ سے ادائیگیاں نہیں کیں۔ پنجاب کی 21 تحصیلوں کے کنٹریکٹرز کے اربوں روپے کرائے کی مد میں کمپنی کے ذمہ واجب الادا ہیں۔مظفرگڑھ پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کمپنی کو واجبات کی ادائیگی کے لیے 10 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے ۔ اگر مقررہ تاریخ تک ادائیگیاں نہ ہوئیں تو 11 ستمبر سے پنجاب کی 21 تحصیلوں میں صفائی کی پوری مشینری کام بند کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ جب صفائی کے معاملات ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس تھے تو صورتحال بہتر تھی، تاہم ستھرا پنجاب اتھارٹی کے قیام کے بعد صفائی مشینری کے کنٹریکٹرز کو کرائے کی ادائیگی کا نظام متاثر ہوا ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں صفائی کا بہتر نظام متعارف کرایا، تاہم غلط پالیسیوں کے باعث یہ نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ مشینری بند ہونے سے شہروں میں گندگی پھیلی تو اس کی ذمہ داری ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...