ڈکیتی، موبائل چھیننے اور اراضی تنازع کے مقدمات درج

 ڈکیتی، موبائل چھیننے اور اراضی  تنازع کے مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)مختلف علاقوں میں ڈکیتی، موبائل فون چھیننے ، فصل اور سولر پلیٹیں چوری کرنے ، اراضی پر قبضے کی کوشش اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

تھانہ سنانواں کے علاقہ ڈوگر موڑ کے قریب تین ڈاکوؤں نے فاسٹ فوڈ دکان کے ملازمین سے موبائل فون، نقدی ودیگر سامان چھین لیا۔ دو موٹرسائیکل سوار ملزموں نے 14 سالہ محمد حسان حیدر سے موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ خواص والا میں شاہراں بانو نے الزام عائد کیا کہ فیاض حسین وغیرہ نے اس کی اراضی پر قبضے کی کوشش اور کماد کی فصل چوری کرلی اور سولر پلیٹس کو نقصان پہنچایا۔ چوک سرورشہید کے چک نمبر 602 ٹی ڈی اے میں لیاقت حسین نے الزام لگایا کہ غلام شبیر وغیرہ نے رقبے پر ہل چلانے سے روکنے پر اسے اور اس کے بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...