بیٹے نے ضعیف باپ کو گھر سے نکال دیا، ریلوے سٹیشن پر پناہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 225 ای بی کے رہائشی ضعیف العمر محمد اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا۔
جس کے باعث وہ ریلوے اسٹیشن پر رہنے پر مجبور ہے ۔محمد اسماعیل کے مطابق اس نے زندگی بھر کی جمع پونجی سے گاؤں میں جگہ خرید کر گھر تعمیر کیا اور بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ اس نے اپنے بیٹے محمد رفیق کی شادی بھی دھوم دھام سے کی، تاہم شادی کے بعد بیٹے کے رویے میں تبدیلی آگئی۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بیٹے نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور بعد ازاں گھر کے سامان اور مال مویشی پر قبضہ کرکے اسے گھر سے نکال دیا۔محمد اسماعیل نے بتایا کہ کوئی مستقل ٹھکانہ نہ ہونے کے باعث وہ ریلوے اسٹیشن پر زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ اس نے ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فراہم کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments