عقیدہ ختم نبوت ایمان کا بنیادی اور ناقابل تنسیخ حصہ،راشد اکرام

عقیدہ ختم نبوت ایمان کا بنیادی  اور ناقابل تنسیخ حصہ،راشد اکرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے یوم ختم نبوت کے موقع پر کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے ۔

 حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ ؐکے بعد کسی نئے نبی کی گنجائش نہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کا دن مسلمانان پاکستان کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس روز پارلیمنٹ نے ختم نبوت کے عقیدے کے تحفظ کے حوالے سے آئینی فیصلہ کیا۔ یہ دن ہمیں اپنے ایمان، عقیدے اور اسلامی تشخص کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے ۔شیخ راشد اکرام نے کہا کہ ہمیں نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے اور آپ ؐ کی تعلیمات محبت، برداشت، اخوت، عدل اور انسانیت کے احترام کو فروغ دینا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...