7 ستمبر 1974 ختم نبوت تحفظ کا تاریخ ساز دن،عبدالستار

7 ستمبر 1974 ختم نبوت تحفظ  کا تاریخ ساز دن،عبدالستار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مبلغ مولانا عبدالستار گورمانی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974ء عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے ایک تاریخ ساز دن ہے ۔

 اس موقع پر اکابر علما نے قادیانی جماعت کے حوالے سے مؤقف پیش کرتے ہوئے قومی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔اپنے اخباری بیان میں مولانا عبدالستار گورمانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے محبت اور نسبت مسلمان کے ایمان کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے وہاڑی اور خانیوال کے مقامی مبلغین حافظ شبیر احمد، جنرل سیکرٹری حاجی دین محمد، تاجر برادری اور دیگر تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ان شخصیات اور تنظیموں نے وہاڑی میں منعقدہ ختم نبوت ریلی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالتؐ کے احترام کے لیے پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...