ڈپٹی کمشنر کا ڈسپوزل وارڈ نمبر چار کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈسپوزل وارڈ نمبر چار  کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے زیر تعمیر ڈسپوزل وارڈ نمبر 4 کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور تعمیراتی کام مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہری علاقوں میں نکاسی آب اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، ایسے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو براہ راست ریلیف ملے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولیات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تعمیراتی کام میں معیار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسپوزل وارڈ نمبر 4 کی تکمیل سے قریبی آبادی کو نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے سہولت میسر آئے گی۔ متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے کام کریں اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت برقرار رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...