تاجر رہنماؤں کا اجلاس الیکشن کی حکمت عملی پر غور
ملتان(لیڈی رپورٹر )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں تاجر رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس کی صدارت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکز ی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کی، اجلاس میں شہر کے ممتاز صنعتکاروں اور تاجر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی، اجلاس میں سٹی صدرخالد قریشی، چودھری آفتاب ، عمران اسلم انصاریسمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے ۔،اجلاس کے دوران ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے تاجر برادری کو درپیش مسائل، آئندہ کی حکمت عملی اور انتخابی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments