سول ڈیفنس ریزیلینس فورس کو فعال بنانے کا عمل شروع

سول ڈیفنس ریزیلینس فورس کو فعال بنانے کا عمل شروع

شہری دفاع کو مضبوط ، مستحکم بنانے کا ویژن لائق تحسین ہے ، ضیغم نواز

ملتان (لیڈی رپورٹر )ملتان سے محفوظ پنجاب کی جانب ایک مضبوط قدم کے ساتھ پنجاب بھر میں سول ڈیفنس ریزیلینس فورس کو فعال اور متحرک ترین مددگار فورس بنانے کے عمل کی پیش رفت کا آغاز کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز (تمغہ امتیاز)نے سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ 400 ریزیلینس فورس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا حکومتِ پنجاب کے ’’محفوظ پنجاب کے ویژن کو عملی شکل دینے کے لئے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کی جانب سے ملتان میں رضاکارانہ شمولیت اور کمیونٹی ریزیلینس کے فروغ کا سفر بھرپور انداز میں جاری ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، ضیغم نواز نے PCDRC رضاکاروں کی خدمات، جذبہ خدمت اور فعال کردار کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزاز سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل چودھری اصغر علی نے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس ملتان کے کردار اور نظم وضبط اور رضاکاروں کے جوش وجذبہ کو سراہتے ہوئے کہا وطن عزیز پاکستان کے شہری دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے ویژن اور اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاطمہ خان اور سول ڈیفنس آفیسر فہیم امداد نے کہا ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب کے ویژن کی تکمیل اور محفوظ و مضبوط پنجاب کی تشکیل کیلئے سرگرم عمل ہیں اور ریزیلینس کور میں نوجوانوں مرد و خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور شہری دفاع کی تربیت ہمارا نصب العین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...