ببراں والا میں مثالی گاؤں منصوبے کا افتتاح، ترقیاتی کام شروع

ببراں والا میں مثالی گاؤں منصوبے  کا افتتاح، ترقیاتی کام شروع

مونڈکا (نامہ نگار) خان گڑھ کے نواحی علاقے ببراں والا میں مثالی گاؤں منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے مشینری کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا عملی آغاز کرادیا۔۔۔۔

 اس موقع پر علاقے کے معززین اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق ببراں والا مثالی گاؤں منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے منصوبے کا افتتاح کیا اور مشینری چلا کر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کرایا۔ اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری عدنان خالد نے منصوبہ فراہم کرنے پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے نوابزادہ افتخار احمد خان نے بتایا کہ مثالی گاؤں منصوبے کے تحت پختہ نالیوں اور گلیوں کی تعمیر، واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے گھروں کو صاف پانی کی فراہمی، جدید سیوریج سسٹم، سولر سسٹم، ٹیوب ویلز، سٹریٹ لائٹس اور پارک سمیت متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی کو قابل استعمال بنا کر زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے اقدامات بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے مکینوں کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ تقریب میں نوابزادہ حفیظ الرحمن خان، نوابزادہ سہیل امیر خان، نواب منصور احمد خان، ملک عبدالرزاق جھانب، میاں طاہر بھٹی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...