زیادتی مقدمات میں بیان بدلنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات

زیادتی مقدمات میں بیان بدلنے  پر دو افراد کے خلاف مقدمات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) زیادتی کے مقدمات میں مبینہ طور پر اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوکر ملزمان کے حق میں بیان دینے والے دو افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔۔۔۔

 تفصیل کے مطابق جینڈر کرائم سرکل سرور شہید کے سب انسپکٹر جلیل احمد نے استغاثہ دیا کہ چک نمبر 514 ٹی ڈی اے کے محمد رمضان لک نے تھانہ صدر سرور شہید میں درج مقدمہ نمبر 247/25 میں مدعی ہونے کے باوجود مبینہ طور پر اپنے پہلے بیان سے انحراف کرتے ہوئے عدالت میں ملزم عبدالرؤف کے حق میں بیان دیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ قصبہ گجرات میں درج مقدمہ نمبر 276/26 کی مدعیہ شاہینہ بی بی پر الزام ہے کہ اس نے بھی مبینہ طور پر اپنے بیانِ ایف آئی آر سے انحراف کرتے ہوئے عدالت میں ملزم ناظم حسین کے حق میں بیان دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...