متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

سرکاری ملازمین اور عمارتوں کا ڈیٹا 14 ستمبر تک فراہم کیا جائے ، ڈی سی لودھراں

لودھراں (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتخابات کے لیے انتظامی تیاریوں اور سرکاری عملے و عمارتوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لیاقت نواز میتلا، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نسیم اعوان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق متوقع بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں سے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، اس لیے تمام ضلعی سربراہان اپنے سٹاف کا مکمل ڈیٹا فوری طور پر الیکشن کمشنر آفس کو فراہم کریں۔انہوں نے بتایا کہ دستیاب سرکاری ملازمین میں سے ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور پولنگ سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ بروقت عملے کا ڈیٹا دستیاب ہونے سے پولنگ عملے کی تعیناتی میں آسانی ہوگی اور انتخابی انتظامات بہتر انداز میں مکمل کیے جاسکیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضلع کی یونین کونسلوں میں موجود سرکاری دفاتر، سکولوں، صحت مراکز اور دیگر سرکاری عمارتوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے لیے ایسی عمارتوں کو ترجیح دی جائے جہاں پانی، بجلی، واش رومز، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام ضروری ہوم ورک فوری مکمل کیا جائے اور تمام انتظامات کو 14 ستمبر تک حتمی شکل دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...