کوٹ ادو میں مزید تین بجلی چور پکڑے گئے ، مقدمات درج

کوٹ ادو میں مزید تین بجلی چور پکڑے گئے ، مقدمات درج

میپکو ٹیموں کے چھاپے ، مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کے الزامات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) میپکو کی سرویلنس ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف تیسرے روز بھی کارروائیاں جاری رہیں، مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مزید تین افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کرائے گئے ۔ میپکو حکام کے مطابق سنانواں کے موضع کھیڑا میں بستی کھیرا کے فیاض احمد کھیڑا پر میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ حکام کے مطابق بجلی چوری سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔دوسرے واقعہ میں سنانواں کے موضع پتی جھنڈیر میں بستی سہو والا کے سجاد حسین سہو کے خلاف کارروائی کی گئی۔ میپکو حکام کے مطابق ملزم نے میٹر کی تاریں نکال کر ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کی، جس سے محکمہ کو مالی نقصان ہوا۔ تیسرے واقعہ میں سٹی سرور شہید کے علاقے چک نمبر 571 ٹی ڈی اے میں اسلام پورہ چوک کے رہائشی محمد وقاص پر میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ میپکو حکام کی رپورٹس پر پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف بجلی چوری کی دفعہ 462-1 کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جبکہ میپکو حکام نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...