چوری کی دو وارداتیں، موٹرسائیکل، موٹر اور ٹوٹیاں غائب

چوری کی دو وارداتیں، موٹرسائیکل، موٹر اور ٹوٹیاں غائب

سنانواں میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل ، پرہاڑ شرقی میں سامان چوری ہوگیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سنانواں اور سٹی کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں چوری کی دو وارداتیں ہوئیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق سنانواں کے علاقے میں احسن ندیم نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی سی ڈی موٹرسائیکل مالیتی 70 ہزار روپے گھر کے باہر کھڑی تھی۔ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ مدعی کے مطابق واردات کے بعد تلاش کے باوجود موٹرسائیکل کا سراغ نہ مل سکا۔دوسرے واقعہ میں سٹی کوٹ ادو کے موضع پرہاڑ شرقی کے مدثر حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور مرکزی گیٹ کا تالا توڑ کر گھر میں موجود سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ مدعی کے مطابق ملزمان 25 ہزار روپے مالیتی موٹر اور 2 ہزار روپے مالیتی چار ٹوٹیاں لے گئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...