مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت  پر دستخط

ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق، معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول اور سلمان حمید نے دستخط کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مصباح مرزا ، ڈاکٹر خدیجہ کنول، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی و فوکل پرسن، اسامہ فیصل، پراجیکٹ منیجر، شاہ زیب شمعون، اور لاریب خالد بھی موجود تھے اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے انٹرن شپس، صنعتی تربیت، مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ورکشاپس اور کیریئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...