27 ستمبر احتجاج، پی پی 271 سے بڑی شرکت متوقع،

27 ستمبر احتجاج، پی پی 271  سے بڑی شرکت متوقع،

مونڈکا (نامہ نگار) تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 271 کے ٹکٹ ہولڈر میاں عمران دھنوتر نے مرکزی قیادت کو حلقہ پی پی 271 کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں علاقے سے کارکنوں اور شہریوں کی شرکت متوقع ہے ۔

انہیں پارٹی کی مرکزی قیادت نے اہم مشاورت کیلئے کے پی ہاؤس اسلام آباد طلب کیا، جہاں انہوں نے صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کی قیادت میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں مظفرگڑھ کی سیاسی صورتحال اور 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں مقامی میڈیا نمائندگان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے میاں عمران دھنوتر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...