کوٹ ادو میں مختلف ٹریفک حادثات، دو افراد زخمی

کوٹ ادو میں مختلف ٹریفک  حادثات، دو افراد زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

 تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ ڈسٹرکٹ کوٹ ادو آفس کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کیری ڈبہ نے سڑک پر سائیکل پر جانے والے ڈیرہ والا پھاٹک کے رہائشی 45 سالہ فیض رسول کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسرا حادثہ سنانواں سلطان کالونی روڈ پر شیخو اسٹیل مل کے قریب پیش آیا، جہاں آئل ٹینکر اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے ۔ حادثے میں 25 سالہ ثمر عباس زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیاں خالی تھیں اور حادثے کے بعد کوئی فیول لیکج نہیں ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر آئل ٹینکر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ دونوں حادثات میں مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہوئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...