رانا عبدالوحید کی رسم قل دعائے مغفرت ، فاتحہ خوانی
ماہڑہ (نامہ نگار) سینئر ایڈووکیٹ مظفرگڑھ بار ایسوسی ایشن رانا محمد زاہد ایڈووکیٹ کے والد رانا عبدالوحید کی رسم قل اور اجتماعی دعا برائے ایصال ثواب عمار ایونٹس کمپلیکس روہیلانوالی میں ادا کی گئی۔
شرکا نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی ۔تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی مخدومزادہ سید باسط احمد سلطان بخاری، رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر، سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی پنجاب ملک احمد کریم قسور لنگڑیال، رکن صوبائی اسمبلی میاں زاہد اسماعیل بھٹہ اور امیدوار پی پی 271 سید جمیل شاہ بخاری سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر الطاف حسین بھٹی، ڈاکٹر مجاہد حسین، محمد ارباب عبداللہ، ندیم عبداللہ، محمد بلال عاشق، رانا طیب اکرام، ساجد قریشی، رانا ماجد، ڈاکٹر اظہر بھٹہ، ڈاکٹر لطیف بھٹہ، خالد ندیم بھٹی، حسنین مدنی، رانا نور اعظم، رانا سرفراز اور رانا عمر فاروق سمیت عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments