میاں چنوں ، رکشہ اور ٹرالر میں تصادم، پانچ افراد زخمی
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) اقبال نگر ٹول پلازہ کے قریب رکشہ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے تین کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ریفر کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق ٹول پلازہ کے قریب ٹرالر اور رکشے میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ اریبہ، 38 سالہ عمران، 42 سالہ عزیز، 48 سالہ ارشاد اور 40 سالہ عزیر زخمی ہوگئے ۔ حادثہ شدید نوعیت کا تھا اور ٹکر کے بعد رکشہ کافی دور جاگرا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا۔ ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ریفر کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے کے باعث ٹول پلازہ کے قریب کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments