پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،عوامی مشکلات میں اضافہ،ناصر شاہ

پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ  ،عوامی مشکلات میں اضافہ،ناصر شاہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ، جس کا براہِ راست بوجھ عام آدمی پر پڑتا ہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے مزید پریشانی کا باعث بن رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام پہلے ہی معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت مہنگائی میں کمی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...