مستحق معذور افراد کیلئے مفت مصنوعی ٹانگوں کا کیمپ

مستحق معذور افراد کیلئے مفت  مصنوعی ٹانگوں کا کیمپ

وہاڑی (خبرنگار) ضلع میں پہلی بار مستحق اور معذور افراد کو گھٹنے سے نیچے کٹی ٹانگوں کے مفت مصنوعی اعضا فراہم کرنے کیلئے ایک روزہ فری کیمپ منعقد کیا گیا۔

 کیمپ کا افتتاح معروف تاجرسرور موڈی نے ڈاکٹر رمضان عباسی اور کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زین العابدین کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ کیمپ میں وہاڑی اور گردونواح سے آنے والے مستحق افراد کی مفت رجسٹریشن کی گئی اور حادثات یا دیگر وجوہات سے ٹانگوں سے محروم افراد کو مصنوعی ٹانگیں فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر زین العابدین نے کہا کہ معذور اور مستحق افراد کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنانے کیلئے یہ سلسلہ مستقل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے ہفتے مستحق افراد کی رجسٹریشن، رہنمائی اور ضروری معاونت کی جائے گی۔ کیمپ کے انعقاد پر مستحق افراد اور ان کے اہلخانہ نے منتظمین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...