پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے نیا امتحان ،راؤ عارف سجاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 209 راؤ عارف سجاد نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام آدمی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان کیلئے مزید معاشی دباؤ کا باعث بن رہا ہے ۔ راؤ عارف سجاد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے اور سفید پوش و متوسط طبقے کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام مزید معاشی مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments