وہاڑی میں جشن عید میلاد النبی ؐکی محفل کا انعقاد

وہاڑی میں جشن عید میلاد النبی ؐکی محفل کا انعقاد

علمائے کرام نے سیرت طیبہ، شان رسالتؐ اور محبت رسول ؐ پر روشنی ڈالی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں مدینہ کالونی کی جامع مسجد انوار مدینہ میں سالانہ عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقان رسول ؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت مرکزی سنی علماء کونسل وہاڑی کے صدر علامہ مولانا مفتی محمد حیات قادری نے کی، جبکہ ساہیوال سے خطیب اہل سنت علامہ ڈاکٹر مفتی غلام مصطفیٰ نوری نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری مظہر فرید نے حاصل کی، جبکہ نقابت کے فرائض علامہ تنویر الحسن رضوی نے انجام دیئے ۔ استقبالیہ خطاب علامہ مولانا مفتی محمد عمر حیات قادری نے کیا۔ خصوصی خطاب میں علامہ ڈاکٹر مفتی غلام مصطفیٰ نوری نے سیرت طیبہ، شان رسالت ؐ اور آپ ؐ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے محبت رسول ؐ کو ایمان کا لازمی جزو قرار دیا۔ اس موقع پر مسجد انوار مدینہ کا ماحول درود و سلام اور ذکر مصطفیٰ ؐ سے گونجتا رہا۔ محفل میں مرکزی سنی علماء کونسل، تنظیمات اہل سنت، علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر سلمان علی رانا، رانا عمران ریاست، چوہدری عثمان خورشید، چوہدری حق نواز، باؤ محمد اسلم طور، ڈاکٹر حسن محمود، رانا ذوالفقار حیدر نظامی، علامہ محمد مختار، حاجی جمیل گجر، قاری محمد اسلم سعیدی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ منتظمین نے محفل کے بہترین انتظامات پر علامہ محمد حمزہ حیات قادری، محمد راشد اقبال، علامہ عبدالشکور، حاجی مظفر اقبال اور جامعہ البغداد کے طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...