کوٹ ادو میں چار مقامات پر سہولت بازاروں کا قیام
اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے دکانیں قائم ہوں گی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے چار مختلف مقامات پر سہولت بازار اور دکانیں قائم کرنے کا عملی آغاز کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولت بازاروں کے قیام کیلئے مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ، جہاں شہریوں کو روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے ضروریہ ایک ہی جگہ پر مناسب نرخوں اور بہتر سہولیات کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔ منصوبے کے تحت سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی کوششوں سے چار سائٹس پر سہولت بازار قائم کئے جائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان بازاروں کے قیام کا مقصد شہریوں کو خریداری میں آسانی فراہم کرنا اور انہیں مختلف مقامات پر جانے کی زحمت سے بچانا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کے قیام سے اشیائے ضروریہ کی دستیابی بہتر بنانے اور مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں کے قیام کیلئے ضروری انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور کام کی رفتار برقرار رکھی جائے تاکہ شہریوں کو جلد سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انتظامیہ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کو ایک ہی مقام پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری کی سہولت میسر ہوگی اور قیمتوں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments