کسانوں کیلئے کلین ایئر پروگرام، سپر سیڈر تربیتی سیشن کا

 کسانوں کیلئے کلین ایئر پروگرام، سپر سیڈر تربیتی سیشن کا

سپر سیڈر کے استعمال، سموگ کے اثرات اور ہدایات بارے آگاہی دی گئی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )شعبہ زرعی انجینئرنگ وہاڑی کے زیر اہتمام ریڈک ہال میں آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاشتکاروں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب کلین ایئر پروگرام رینٹل سروسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر کسانوں کو سپر سیڈر کے استعمال کی تربیت بھی دی گئی اور عملی مظاہرہ کر کے طریقہ کار سمجھایا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ وہاڑی چوہدری محمد جاوید نے پنجاب کلین ایئر پروگرام رینٹل سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ کاشتکاروں کو سپر سیڈر کے فوائد اور درست استعمال سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن وہاڑی رانا محمد عارف نے سموگ کے اثرات، تدارک اور حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شماریات چوہدری عمر بشیر نے ضلع میں چاول کی فصل کی کاشت سے متعلق اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ سیشن میں شریک کسانوں نے پروگرام کے انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور محکمہ زراعت کے اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن رانا محمد عارف نے کی۔ واک میں سینکڑوں کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...