وہاڑی میں جے یو آئی کی ملتان کانفرنس کیلئے رابطے

وہاڑی میں جے یو آئی کی ملتان کانفرنس کیلئے رابطے

علماء سے ملاقاتیں، کانفرنس کے مقاصد پر تبادلہ خیال، تعاون کی یقین دہانی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء اسلام ضلع وہاڑی کی جانب سے 15 اکتوبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں ہونے والی کانفرنس کے سلسلے میں رابطہ مہم شروع کردی گئی۔ ضلعی ناظم عمومی قاری عمر فاروق نعمانی کی قیادت میں جماعتی وفد نے وہاڑی کے سرکردہ علماء کرام سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے صدر جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی مفتی عزیز الرحمن ظفر، نائب صدر مولانا خلیل الرحمن ظفر، خطیب جامعہ مولانا عبید الرحمن ظفر، وہاڑی شہر میں سلسلہ قادریہ سے وابستہ مولانا عبدالرشید سمیت دیگر علماء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعتی وفد نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ وفد کے مطابق مولانا مفتی محمود مرحوم سے منسوب کانفرنس جنوبی پنجاب کے عوام میں اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ ملاقاتی علماء نے کانفرنس کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر تحصیل وہاڑی جے یو آئی کے مولانا قربان قاسمی، جمعیت میڈیا سیل کے مولانا اظہار الحق اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ ضلعی قیادت کے مطابق تنظیمی دعوت پر وہاڑی سے کارکنوں اور حامیوں کا بڑا وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھرپور رابطے جاری ہیں اور ضلع سے بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...