وہاڑی، لڈن کیلئے چار الیکٹرک گرین بسیں روانہ

وہاڑی، لڈن کیلئے چار الیکٹرک گرین بسیں روانہ

منصوبے سے شہریوں کو بہتر سفری سہولت ملے گی،میاںثاقب خورشید

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر بلال احمد کی جانب سے وہاڑی اور لڈن روڈ کیلئے چار الیکٹرک گرین بسیں روانہ کردی گئی ہیں۔ اس اقدام سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ نئی بسوں کی فراہمی سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی اور جدید سفری نظام کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر بلال احمد کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف شعبوں میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔ میاں محمد ثاقب خورشید نے مزید کہا کہ وہاڑی کے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شہریوں کیلئے سہولت کا باعث بنے گا اور جدید، آرام دہ سفری ذرائع کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...