صوبائی محتسب بلامعاوضہ انصاف فراہم کررہا،محمود جاوید

صوبائی محتسب بلامعاوضہ انصاف فراہم کررہا،محمود جاوید

شہری بغیر کسی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اپنی شکایات درج کرا سکتے

 ملتان (لیڈی رپورٹر)صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات پر مشیرانِ محتسب پنجاب، ملتان محمود جاوید بھٹی اور وقار حسین کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف ہوم اکنامکس ملتان میں منعقدہ سیمینار سے خطاب،صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔ اس امر کا اظہار مشیران محتسب پنجاب محمود جاوید بھٹی اور وقار حسین نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف ہوم اکنامکس ملتان میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کالج کے اساتذہ کرام اور طالبات کو آگاہ کیا کہ صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ صوبے کے تمام سرکاری محکموں کے متعلق شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کوشاں ہے ، جہاں شہری بغیر کسی وکیل کی خدمات حاصل کئے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں اور ان کے مسائل کو قلیل مدت میں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کسی بھی صوبائی محکمے کی بد انتظامی کے خلاف شکایت کی صورت میں صوبائی محتسب پنجاب کے علاقائی دفتر یا صدر دفتر لاہور میں اپنی شکایت ذاتی طور پر جمع کرانے کے علاوہ بذریعہ ہیلپ لائن 1050، ویب سائٹ یا ڈاک سے بھی ارسال کر سکتے ہیں۔انہوں نے ادارہ صوبائی محتسب پنجاب کے اغراض و مقاصد، افادیت اور کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کے ویژن اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں قائم علاقائی دفاتر کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...