حکومتی فنڈز کی کمی سے مالی بحران کا سامنا،راؤ آصف

حکومتی فنڈز کی کمی سے مالی بحران کا سامنا،راؤ آصف

زرعی یونیورسٹی میں ایکسپوسنٹر بنانے کی کوشش کررہے ہیں،وائس چانسلر

ملتان (سٹاف رپورٹر )زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف نے کہا ہے کہ ایچ ای سی بیس کروڑ جبکہ پنجاب حکومت ادارے کو پندرہ کروڑ روپے کا فنڈ دیتی ہے جس کی وجہ سے مالی بحران کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود ایکسپو سینٹر بنانے کی کاوشیں کر رہے ہیں جس کے لئے ارکان اسمبلی اور مختلف صنعتکاروں کو آن بورڈ لے لیا ہے اور جلد ہی ایکسپو کے منصوبے پر عملدرامد شروع کر دیں گے ۔ ملتان میں روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ آصف کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی برینڈ بن چکی ہے جہاں پر اے آئی ، ائی ٹی سمیت مختلف کورسز بھی کروا رہے ہیں اور اس لئے موجودہ صورتحال میں ایکسپو سینٹر کا قیام بھی ترجیح ہے جس سے معیار تعلیم کو بہتر کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ادارے کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایکسپو سینٹر ضرور بنائیں گے جس کے لئے حکمت عملی تیار کر کے کاوشیں شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...