کار اور موٹرسائیکل میں تصادم نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انڈس ہائی وے جامپور روڈ پر پائیگاہ چوک کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 22 سالہ محمد امجد ولد محمد خان جاں بحق جبکہ 22 سالہ محمد رمیز ولد محمد مجاہد شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments