ریل بازار بحالی، قائداعظم چوک میں مونومنٹس کا کام جاری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار اور قائداعظم چوک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ریل بازار کی بحالی اور خوبصورتی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے قائداعظم چوک میں مونومنٹس کی تنصیب، ڈیوائیڈرز کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کیلئے ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ریل بازار کی بحالی سے شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آیا ہے جبکہ اس کی خوبصورتی کے باعث بازار نے منفرد شناخت حاصل کی اور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اور کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ دورے کے موقع پر ایس ڈی او پیرا اعظم جوئیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، سی او ضلع کونسل ساجد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments