مفتی محمود کانفرنس اہمیت کی حامل، وہاڑی کیلئے اعزازقرار

مفتی محمود کانفرنس اہمیت کی حامل، وہاڑی کیلئے اعزازقرار

15 اکتوبر کو ملتان ہونیوالی کانفرنس میں بھر پور شرکت کرینگے ، محمد صدیق

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام ضلع وہاڑی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس جامع مسجد بلال، کالج ٹاؤن میں ضلعی امیر پیر قاری محمد صدیق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق نعمانی سمیت تینوں تحصیلوں کے امراء، نظماء اور مجلس عاملہ کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل وہاڑی کے امیر مولانا قاری قربان علی قاسمی، جنرل سیکرٹری راؤ دین محمد، بورے والا کے امیر قاری محمد عثمان نعمانی، جنرل سیکرٹری قاری دین محمد، میلسی کے امیر مولانا طیب مراد، جنرل سیکرٹری مفتی مطیع اللہ، محمد امین چھینہ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔قاری محمد صدیق اور مولانا عمر فاروق نعمانی نے کہا کہ 15 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس انتہائی اہم ہے ، جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن خصوصی شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...