تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرینگے ، تنظیم انجمن تاجران

تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر  متحد کرینگے ، تنظیم انجمن تاجران

میلسی (نامہ نگار)مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر چودھری محمد اشفاق، جنرل سیکرٹری ملک محمد کاشف، صدر الیکٹرونکس رپیئرنگ اینڈ سپیئر پارٹس ملک محمد حنیف اور عمران ظفر نے کہا ہے۔

 کہ شہر بھر کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ورثہ و ثقافت خان اورنگزیب خان کھچی اور ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی شہر کے تاجروں کو مضبوط کرنے اور میلسی کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشور کے مطابق تمام تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے شہر کی بہتر ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد تاجروں کو مضبوط اور مثبت انجمن تاجران کی تنظیم میسر آئے جو فوٹو سیشن کے بجائے حقیقی طور پر ان کے مسائل کی آواز بنے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...