فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ ،365 ای بی کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
بورے والا (سٹی رپورٹر)ویلیج کرکٹ ایسوسی ایشن بورے والا کے زیر اہتمام جاری پہلے سٹار 435 فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 365 ای بی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 22/11 ایل کی ٹیم نے 70 رنز کا ہدف دیا۔
جسے 365 ای بی کی ٹیم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر حاصل کرلیا۔ 365 ای بی کے اوپننگ بلے بازوں رانا آفاق فاروق اور رانا شاہ زیب نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا، جبکہ رانا عمران حفیظ نے آخری اوور کی پہلی تین گیندوں پر مسلسل تین شاندار چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ کامیابی پر رانا عبدالرازق نمبردار، رانا عرفان اللہ اور دیگر نے 365 ای بی کے کپتان رانا عمر فاروق، نائب کپتان خالد نواب، رانا ماجد اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments