اراضی تنازع ،مخالفین نے پٹرول چھڑ ک کر دکان کو آگ لگا دی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) زمین کے تنازع پر مخالفین نے کریانہ دکان کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق چک نمبر 8 ونوئی میں زمین کے تنازع پر نامعلوم وقت میں مخالفین نے کریانہ دکان پر پٹرول کے کین چھڑک کر آگ لگادی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا، جبکہ دکان کی چھت پر رکھا سامان بھی آگ کی زد میں آکر تباہ ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کروڑوں روپے کے نقصان کی اطلاعات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments