ڈی آئی خان میں دہشتگردی امن کیخلاف سازش، عارف سجاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 209 راؤ عارف سجاد نے ڈیرہ اسماعیل خان کے درازندہ علاقے میں چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ عارف سجاد نے کہا کہ امن میلہ چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ، جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق واقعے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے قربانیاں دینے والے افراد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments