بارہ میل کی دو لاکھ آبادی سپورٹس کمپلیکس سے محروم

بارہ میل کی دو لاکھ آبادی سپورٹس کمپلیکس سے محروم

اہل علاقہ نے پنجاب سپورٹس بورڈ سے منصوبے کی فوری منظوری مانگ لی

جودھ پور،بارہ میل (نمائندہ دنیا)بارہ میل اور گردونواح کی تقریباً دو لاکھ آبادی کے لیے جدید سپورٹس کمپلیکس، ان ڈور سپورٹس عمارت اور کھیلوں کے میدان کی منظوری کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اہل علاقہ نے پنجاب سپورٹس بورڈ سے منصوبے کی فوری منظوری دینے کی اپیل کی ہے ۔ اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ کو باقاعدہ درخواست بھی ارسال کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بارہ میل کے گردونواح میں جودھ پور، مست پور، بلاول پور، موہری پور، ماڑی سہو اور چوپڑہٹہ سمیت متعدد گنجان آباد بستیاں پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع ہیں، جہاں مجموعی طور پر تقریباً دو لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔اتنی بڑی آبادی کے باوجود علاقے میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی بنیادی سہولیات اور ان ڈور کھیلوں کے لیے کوئی سرکاری عمارت موجود نہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دیگر کم آبادی والے علاقوں میں حکومت کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس اور کھیلوں کے میدان قائم کیے جا چکے ہیں، تاہم بارہ میل کو اس بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے ، کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ اہل علاقہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ بارہ میل میں جدید سپورٹس کمپلیکس، ان ڈور سپورٹس عمارت اور گراؤنڈ کی منظوری دے کر دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...