بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے نقصانات کا خدشہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے نقصانات کا خدشہ

بندر بانٹ کا خطرہ، فیصلہ قومی مفادات مدنظر رکھ کر کیا جائے ، شاہد باری

گگو منڈی (نامہ نگار)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زونل چیئرمین شاہد باری چوہان نے کہا ہے کہ میپکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے فوائد کے بجائے نقصانات کا خدشہ ہے ۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اربوں، کھربوں روپے کے قیمتی اثاثوں کی بندر بانٹ کا خطرہ ہے جس سے قومی مفاد متاثر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میپکو اس وقت ایک منافع بخش ادارہ ہے ، اس لیے اس کی نجکاری کا فیصلہ ملکی مفاد اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے ۔شاہد باری چوہان نے کہا کہ اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ضروری تھی تو اس وقت کی جاتی جب یہ ادارے مسلسل خسارے کا شکار تھے ، نہ کہ اب جب بعض کمپنیاں مالی طور پر مستحکم اور منافع بخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اداروں کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ جلد بازی کے بجائے مکمل غوروفکر، شفافیت اور قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ نجکاری کے حوالے سے یہ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا مؤقف ہے جبکہ حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ نجکاری کے ممکنہ فوائد اور نقصانات کا غیر جانب دارانہ جائزہ لے کر ایسا فیصلہ کرے جس سے قومی اثاثوں، ملازمین اور عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...