کوٹ ادو ، جی ٹی روڈ پرٹریفک جام معمول، شہری پریشان

کوٹ ادو ، جی ٹی روڈ پرٹریفک جام معمول، شہری پریشان

سکول اوقات میں نظام مفلوج، ایمبولینسیں بھی پھنسنے لگیں، نوٹس کا مطالبہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو میں ٹریفک کی صورتحال سنگین ہونے لگی، شہر کی مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ پر صبح سکول و کالج کے اوقات اور دوپہر چھٹی کے وقت کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، جس کے باعث شہریوں، طلبہ، ملازمین اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ٹریفک جام کے دوران ہسپتال جانے والی ایمبولینسیں بھی راستہ نہ ملنے کے باعث پھنس جاتی ہیں۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کوٹ ادو کی اہم ترین شاہراہ ہے ، جہاں سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی مراکز، ہسپتالوں اور تجارتی مراکز کے علاوہ دوسرے شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی گزرتی ہے ۔ آبادی اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ صبح سکول و کالج کے اوقات اور دوپہر چھٹی کے وقت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد بڑھنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔ تھانہ روڈ پر بھی مصروف اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے صورتحال خراب ہوجاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم چوراہوں اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اہلکاروں کی مؤثر موجودگی ضروری ہے ۔ ان کے مطابق ٹریفک جام کے دوران ایمبولینسوں کے پھنسنے سے مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مصروف اوقات میں اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں، جی ٹی روڈ اور تھانہ روڈ پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے اور مستقل بنیادوں پر ٹریفک نظام بہتر کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...