بیوہ سے مبینہ جعلی نکاح، ایک ماہ بعد گھر سے نکال دیا گیا
نکاح نامہ طلب کرنے پر جعلسازی کا انکشاف، پولیس کی کارروائی جاری
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)بیوہ خاتون نے اپنے غموں کو خوشیوں میں بدلنے کی کوشش میں دوسرا نکاح کیا لیکن دوسرے خاوند کے ساتھ نکاح جعلی ثابت ہوا بیوہ کاسہاگ ایک ماہ بعد ہی اجڑگیا ۔تفصیل کے مطابق بوریوالاکے نواحی گاؤں 515 ای بی کی رہائشی بیوہ خاتون محنت مزدوری کرکے اپنی گزر بسر کر رہی تھی کہ شمشاد نامی شخص نے اسے جال میں اتارتے ہوئے اپنے ماموں کے لیے رشتہ کی پیشکش کی تو بیوہ خاتون نے اسے سہارا سمجھتے ہوئے حامی بھرلی ،خاتون کو بلا کر رفیق سکنہ 481 ای بی کے ساتھ مبینہ طور پر نکاح پڑھا دیا گیا اور خاتون ہنسی خوشی اپنے شوہر کے گھر منتقل ہوگئی ۔مبینہ طور پر رفیق نے ایک ماہ تک خاتون کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم رکھا اور بعد میں گھر سے نکال دیا۔خاتون کے مطابق اس نے اپنے شوہر کے ساتھ ہوئے نکاح نامہ کے حصول کی کوشش کی تو علم میں آیا کہ نکاح کی رسم جعلسازی پر مبنی تھی نکاح کیا ہی نہیں گیا تھا۔بطور بیوی رفیق کی ہوس کا سامنا کرنے والی رحمت بی بی نے تمام واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو دے دی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments