خانیوال، میاں چنوں بیوٹیفکیشن منصوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گڈ گورننس ویژن پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور جاری منصوبوں میں پیشرفت کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیرصدارت ضلعی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیوٹیفکیشن منصوبوں، سٹریٹ لائٹس، قبرستانوں اور ہسپتالوں کی بہتری سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں، شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں اور سٹریٹ لائٹس کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments