گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

سبزی منڈی کے سامنے حادثہ، شدید زخمی اختر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا

مونڈکا (نامہ نگار)جتوئی روڈ پر شاہ جمال کے علاقے بستی بلوچاں کے قریب سبزی منڈی کے سامنے نامعلوم گاڑی کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان مزدور شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے کا رہائشی نوجوان مزدور اختر حسین موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جتوئی روڈ سے گزر رہا تھا کہ سبزی منڈی کے سامنے کسی نامعلوم گاڑی نے اسے سائیڈ مار دی۔ گاڑی کی ٹکر لگنے سے اختر حسین موٹر سائیکل سمیت سڑک پر گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ اہل علاقہ نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہوسکا۔ واقعہ پر اہل علاقہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے اور ذمہ دار ڈرائیور کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...