بی آئی ایس پی سم کارڈ 30ستمبر تک حاصل کرنیکی ہدایت
آخری تاریخ گزرنے کے صارفین کوبعد ادائیگی روک دی جائے گی، حکام
شجاع آباد (نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کیلئے سم کارڈ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کردی گئی ہے ۔ حکام نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنا سم کارڈ حاصل کرلیں، بصورت دیگر ان کی ادائیگی روک دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمپلینٹ آفیسر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رانا زاہد نون نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل رشید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی صارفین جلد از جلد اپنا سم کارڈ حاصل کریں۔ تحصیل شجاع آباد میں سم کارڈ کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی دفتر میں خصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے ، جہاں صارفین کو مفت سم کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔حکام کے مطابق تحصیل شجاع آباد میں اب تک 45 ہزار 695 صارفین سم کارڈ حاصل کرچکے ہیں جبکہ تقریباً ایک ہزار 400 صارفین نے تاحال سم کارڈ حاصل نہیں کیا۔ رانا زاہد نون نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد سم کارڈ حاصل نہ کرنے والے صارفین کی ادائیگی روک دی جائے گی، اس لیے باقی صارفین بلا تاخیر کیمپ سے رجوع کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل رشید نے بھی صارفین پر زور دیا کہ وہ کسی تاخیر کے بغیر سم کارڈ حاصل کریں۔ رانا زاہد نون نے واضح کیا کہ صارفین صرف بی آئی ایس پی کے قائم کردہ کیمپ سے مفت سم کارڈ حاصل کریں اور کیمپ کے باہر کسی شخص سے سم کارڈ نہ لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments