انجمن تاجران لودھراں کے 18امیدوار بلا مقابلہ منتخب
3 ٹریڈ یونینز میں ایک سے زائد امیدوار سامنے آنے کے باعث مقابلہ ہوگا
لودھراں (سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران لودھراں کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ 21 ٹریڈ یونینز کے امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے گئے ، جانچ پڑتال کے بعد 18 ٹریڈ یونینز کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے جبکہ 3 ٹریڈ یونینز میں ایک سے زائد امیدوار سامنے آنے کے باعث مقابلہ ہوگا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن مرکزی انجمن تاجران لودھراں رفیق احمد شیکی کے مطابق ہفتہ 26 ستمبر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں پینٹ اینڈ ہارڈویئر یونین کے مجسم مرزا، سائیکل ورکس یونین کے سعید احمد، گولی ٹافی یونین کے وقاص احمد، شاپنگ بیگ اینڈ فوڈ ایسنس یونین کے محمد قاسم بھٹی، میٹ شاپ یونین کے خالد فاروق بٹ، ہیئر ڈریسر اینڈ حمام یونین کے محمد اکمل، بک سنٹر یونین کے محمد اشفاق، بان اینڈ چارپائی یونین کے محمد عمران، ریڈی میڈ گارمنٹس یونین کے محمد آصف، برتن اینڈ کراکری سٹور یونین کے مشتاق احمد بھٹی، شوز سٹور یونین کے عمر فاروق، کلاتھ مرچنٹ یونین کے اعجاز شریف، گلاس، شیشہ اینڈ المونیم یونین کے چودھری محمد ارشد، موٹر سائیکل شوروم یونین کے شفیق احمد سونا، الیکٹرک سکوٹی یونین کے عبد الستار، موٹر کار ورکشاپ یونین کے غلام فرید، میڈیکل سٹور یونین کے ملک مشتاق اور دیگر شامل ہیں۔ ٹورز اینڈ ٹریولز، سینیٹری اینڈ پمپ اور ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن میں مقابلہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments