حکومت عوامی ریلیف کیلئے عملی اقدامات کررہی :احمد یار ہنجراء

حکومت عوامی ریلیف کیلئے عملی اقدامات کررہی :احمد یار ہنجراء

کم آمدنی والے طبقے کیلئے فیول ریلیف، بجلی بلنگ نظام میں اصلاحات جاری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں کم آمدنی والے طبقے کو پٹرول پر براہ راست ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی فیول ریلیف سکیم شروع کی گئی ہے ، جس سے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے صارفین پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنے اور بلنگ نظام کو شفاف بنانے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے ۔ بجلی کے ڈیٹیکشن بلنگ نظام کو ڈیجیٹل اور خودکار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا مقصد انسانی مداخلت کم کرنا، غلط یا اضافی بلنگ کے امکانات گھٹانا اور صارفین کو غیر ضروری مشکلات سے تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف معاشی استحکام حاصل کرنا نہیں بلکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا بھی ہے ۔ معاشی اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوامی ریلیف کے اقدامات کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...