بینظیر نشوونما پروگرام پر بی آئی ایس پی افسروں کا دو روزہ سیشن ختم
ملتان (لیڈی رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسروں کے لئے بینظیر نشوونما پروگرام کے موضوع پر یونیسف کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ اورینٹیشن اینڈ پلاننگ سیشن ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا۔
سیشن کی صدارت ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب نصیر الدین سرور نے کی۔انہوں نے پروگرام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے افسروں پر زور دیا کہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کو فیلڈ میں مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے تاکہ مستحق ماؤں اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے ۔تربیتی سیشن میں زونل ڈائریکٹر ساؤتھ زون صائمہ بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایس ای آر روحینہ اقبال سمیت بی آئی ایس پی ساؤتھ زون کے افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور عالمی ادارئہ صحت کے ماہرین بھی شریک ہوئے ، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب نے سیشن کا دورہ کیا۔تربیت کے دوران غذائی قلت کے چیلنجز، بینظیر نشوونما پروگرام کے عملی پہلوؤں، صحت و غذائیت، ابتدائی بچپن کی نشوونما اور ماں و بچے کی غذائیت سے متعلق امور پر تفصیلی رہنمائی دی گئی۔ یونیسف کی جانب سے سوشل اینڈ بیہیویئر چینج کے موضوع پر خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے گئے ۔گروپ ورک، پریزنٹیشنز اور انٹرایکٹو مباحثوں کے ذریعے ضلعی و تحصیل سطح پر رابطہ کاری، نگرانی اور ریفرل میکانزم کو مؤثر بنانے پر توجہ دی گئی۔ اختتام پر نصیر الدین سرور نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ سیشن کا مقصد فیلڈ افسروں کی استعداد کار بڑھانے اور بین الادارہ جاتی رابطہ کاری مضبوط کرکے مستحق ماؤں اور بچوں تک پروگرام کے فوائد کی مؤثر فراہمی یقینی بنانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments