ملتان میں جعلی سول ڈیفنس اہلکار بن کر لوٹ مار، دو ملزم گرفتار

ملتان میں جعلی سول ڈیفنس اہلکار  بن کر لوٹ مار، دو ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں جعلی سول ڈیفنس اہلکار بن کر مبینہ طور پر لوٹ مار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 سول ڈیفنس افسر امداد حسین نے ملزموں کے خلاف تھانہ مظفرآباد میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست کے مطابق ملزم رئیس اور شاہد ایک پٹرول پمپ سے رقم کا تقاضا کر رہے تھے ۔ رقم دینے سے انکار پر مبینہ طور پر پٹرول پمپ انتظامیہ کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ دونوں افراد پر خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کا بھی الزام ہے ۔کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے جیل پولیس کا کارڈ جبکہ دوسرے سے سول ڈیفنس کا جعلی کارڈ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...