نعت گوئی حب رسول ؐ کے اظہار کا ذریعہ ،زوہیب گیلانی

نعت گوئی حب رسول ؐ کے  اظہار کا ذریعہ ،زوہیب گیلانی

ملتان (کرائم رپورٹر)درگاہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریاؒ کے احاطے میں مرکزی نعت خوان ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام 47ویں کل پاکستان نعت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے معروف ثنا خوانوں اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

 قاری شاہد محمود قادری، شہزاد حنیف مدنی، میزبان حمید نواز عاصم قادری، وحید نواز، حامد نواز اور دیگر ثنا خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مخدوم سید زوہیب گیلانی، سید عمران گیلانی، سید عامر گیلانی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان نعت کانفرنس کا سلسلہ ان شاء اللہ تا قیامت جاری رہے گا۔ نعت گوئی حب رسول ﷺ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے ، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں حضور اکرم ﷺ کی مدح سرائی کا شرف حاصل ہوتا ہے ۔ حضور ﷺ سے عشق مسلمان کی معراج اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے ، جبکہ نبی کریم ﷺ کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے ۔میزبان حمید نواز عاصم نے کہا کہ ان کے والد بابائے نعت خوانان الحاج محمد نواز عاصم نے نعت کانفرنس کا جو چراغ روشن کیا تھا، وہ تا قیامت جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...