ویمن یونیورسٹی کی عالمی گرین رینکنگ میں دوسری پوزیشن

ویمن یونیورسٹی کی عالمی گرین  رینکنگ میں دوسری پوزیشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان نے عالمی گرین رینکنگ 2026 میں پاکستان کی ویمن یونیورسٹیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 یونیورسٹی دنیا بھر کی 2 ہزار 16 جامعات میں 653ویں جبکہ پاکستان کی شریک جامعات میں 28ویں نمبر پر رہی۔ یونیورسٹی نے پائیداری اور ماحول دوست اقدامات کے مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 6 ہزار 597.5 پوائنٹس حاصل کئے ۔ ترجمان کے مطابق عالمی جامعات کی پائیداری اور ماحول دوست کارکردگی جانچنے والی رینکنگ میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی 612ویں عالمی پوزیشن کے ساتھ پاکستان کی ویمن یونیورسٹیوں میں پہلے ، ویمن یونیورسٹی ملتان 653ویں پوزیشن کے ساتھ دوسرے اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد 674ویں پوزیشن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ ویمن یونیورسٹی ملتان نے بنیادی ڈھانچے اور کیمپس میں 725، توانائی و ماحولیاتی تبدیلی میں 1300، فضلہ کے انتظام میں 625، پانی میں 575، نقل و حمل میں 1297.5، تعلیم میں 1125 جبکہ انتظامی امور و ڈیجیٹلائزیشن میں 950 پوائنٹس حاصل کئے ۔ توانائی و ماحولیاتی تبدیلی، نقل و حمل اور تعلیم کے شعبوں میں یونیورسٹی کی کارکردگی نمایاں رہی۔ رینکنگ میں جامعات کے کیمپس، توانائی کے استعمال، ماحولیاتی اقدامات، کچرے کے انتظام، پانی کے تحفظ، ماحول دوست نقل و حمل، تعلیم، انتظامی پالیسیوں اور ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔ 2026 کی رینکنگ میں 110 ممالک کی 2 ہزار 16 جامعات شامل ہوئیں، جو اس ادارے کی اب تک کی سب سے بڑی عالمی پائیداری رینکنگ قرار دی گئی ہے ۔ رواں سال انتظامی امور و ڈیجیٹلائزیشن کو بھی باقاعدہ معیار میں شامل کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...